قومی گیمز کے ذریعے صوبوں کی ثقافت کو اجا گر کریں گے، عارف حسین

111

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیّدعارف حسن نے کہا ہے کہ 26 اکتوبر2019 سے یکم نومبر تک پشاور میں ہونے والے 33 ویں نیشنل گیمز کیلئے سیاحت،ماحولیات، ثقافت اور قومی ورثہ کی تھیم رکھی گئی ہے جس کامقصد کھیلوں کے ذریعے دنیا بھرمیں پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت اور قومی ورثے کواجاگراور ملک کے خوبصورت مقامات کی منظر کشی اور ماحولیات کے حوالے سے سرسبزپاکستان کے پیغام کوعام کرنا ہے پی او کے صدر سیّدعارف حسن نے کہا کہ نیشنل گیمز خیبرپخونخواہ میں ہی ہوں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اس میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت اور پی او اے ایک پیج پرہیںاس ضمن میں ہم وزیراعلی خیبرپختوخواہ محمود خان اور سینیئرصوبائی وزیر عاطف خان کے مشکور ہیں جنہوں نے قومی گیمزکے انعقاد کیلئے کافی تعاون کیا ہے قیوم اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر تک ٹارٹن ٹریک کی مرمت کاکام مکمل ہونے کی صورت میں ایتھلیٹکس کے مقابلے پشاور میں ہی ہوں گے پی او اے کے صدر سیّدعارف حسن کامزیدکہنا تھا کہ قومی گیمز کیلئے ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں تمام کھیلوں کیلئے اوپن ٹرائلزمنعقد کرائے جائیں گے تاکہ ٹیموں کی سیلیکشن میرٹ پرہو اور کسی بھی باصلاحیت کھلاڑی کی حق تلفی نہ ہوسکے اس ضمن میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز کوواضح ہدایت جاری کردی گئیں ہیںجبکہ قومی گیمز کی مشعل کو چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان لے جایا جائے گا جہاں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کابھی انعقاد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ نیشنل گیمز کی مشعل کا سفر 6 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گا جو کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد،مظفرآباد ،آزاد کشمیر سے ہوتے ہوئے 17 اکتوبرکو گلگت بلتستان پہنچے گی جہاں 20 اکتوبر کو گلگت بلتستان کے بلند ترین سیاحتی مقام بابوسرٹاپ پراسے کے پی کے اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے گا وہاں سے نیشنل گیمز کی مشعل براستہ ناران، ایبٹ آباد، کندبنگلہ، نوشہرہ، بالا حصار فورٹ،گورنرہائوس، پی اے ایف اسپورٹس کمپلیکس،،اسلامیہ کالج، جمورد اسپورٹس کمپلیکس،خیبر رائفلز ہیڈ کواٹر سے 26 اکتوبرکو پشاور لایا جائے گا۔