مولانا فضل الرحمن مذہبی کارڈ کھیل رہے ہیں ، شیخ رشید

399

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوروں ،ڈاکوئوں اور کرپٹ لوگوں نے بڑی بری طرح ملک کو لوٹا ہے ،اسی وجہ سے 3سابق وزرائے اعظم جیل میں ہیں اور 2اہم سیاستدان اسٹینڈ بائی پر ہیں وہ بھی عنقریب جیل جائیں گے ،مولانا فضل الرحمن مذہبی کارڈ کھیل رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کافی سنبھل گئی ہے ، 3 سال میں عمران خان معیشت کی اس صورتحال کو بہتر کر لیں گے ، آصف علی زرداری پر اور منی لانڈرنگ کے کیس کھلیں گے ،شوگر مل کیس میں اور لوگ بھی اندر جائیں گے جس نے جو کیا اس کو اس کی سزا مل رہی ہے اس میں کوئی انتقامی کارروائی نہیں اسحاق ڈار، مراد علی شاہ اور خورشید شاہ کے حوالے سے کافی دنوں سے اخباروں میں آرہا ہے ،اصل چیز تو تب سامنے آئے گی جب یہ عدالتوں میں آئیں گے اور ان پر الزامات ثابت ہوں گے ،(ن) لیگ میں ایک نیا دھڑا بن رہا ہے ، نمائندگی کون کرے گا یہ میں نہیں جانتا ،جلد فیصلہ ہو جائے گاکہ (ن) لیگ کو کون سنبھالے گا شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے ،پوری قوم کا پیسہ دو سڑکوں کی اورنج لائن پر لگا دیا اس کا 5فیصد بھی ریلوے پر لگا دیتے تو ریلوے ترقی کرجاتا ، مولانا فضل الرحمن مذہبی کارڈ کھیل رہے ہیں اور خود اس میں رگڑے جائہیں گے ،اگر ہم نے مسئلہ کشمیر پر صحیح کارڈ کھیلے تو مودی اس میں سے نکل نہیں سکے گا ،اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو پھر ایٹمی جنگ ہوگی،یہ ہماری آخری جنگ ہوگی ،اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہیں ، ہمیں پتا ہے ٹرمپ اپنے الیکشن کے لیے دونوں طرف کھیل رہا ہے ۔