پاک افغان سرحدپر بارودی سرنگ کا دھماکا، میجر اور سپاہی شہید

316

پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجر سمیت دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر  جنرل آصف غفور کےمطابق شہید میجر عدیل شاہد اور سپاہی فرازحسین ضلع مہمند میں پاک افغان  بارڈر پرباڑلگانے کے کام کی نگرانی کررہے تھے کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں جوان شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگ سرحد پار سے آئے دہشتگردوں نے نصب کررکھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد کا یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمدورفت کا اہم روٹ تھا۔