سندھ حکومت کا کتا پکڑو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

427

سندھ بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کتا پکڑو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے میئر کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کو ہنگامی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام شہروں اور دیہات میں آوارہ کتوں کے خلاف مئو ثر مہم شروع کی جائے،محکمہ بلدیات کی جانب سے صوبے کی تمام ضلعی میونسپل کارپوریشنز، ڈسڑکٹ کونسلز، میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز کے چیئرمین کو بھی خط ارسال کیاگیا ہے۔

بلدیات سندھ کے مطابق سندھ بھر سے کتے کے کاٹے کے واقعات میں اضافے کی اطلاعات ہیں، بلدیاتی کونسلز کے منتخب چیئرمینز، عملہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کیلیے فوری اقدامات کریں۔