رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد، ساتھیوں کو رہا کرنے کا حکم

414

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جب کہ ان کے 5 ساتھیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے منشیات برامدگی کیس میں رانا ثناء اللہ سمیت پانچ شریک ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین کا دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کی صمانت خارج جب کہ پانچ شریک ملزموں محمد اکرم، سبطین حیدر، عثمان احمد، عامر رستم اور عمر فاروق کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ این ایف نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو 2 جولائی کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے سکھیکھی انٹرچینج سے گرفتار کیا تھا۔