وزیراعظم  نےاہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

858

مکہ: وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ وزیر اعظم اور ان کے وفد کیلئےکعبہ شریف کا دروازہ بھی کھولا گیا۔وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اورسعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی شامل ہیں۔