مال مفت دل بے رحم، مسافروں کے بغیر پی آئی اے کی درجنوں پروازیں

578

پی آئی اے انتظامیہ نے مال مفت دل بے رحم کی مثال قائم کردی، آڈٹ دستاویزات نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

 ایک سال میں اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی 46 پروازیں بغیر کسی مسافر کے اڑان بھرتی رہیں اور سال 17-2016 کے دوران ان پروازوں میں ایک بھی مسافر سوار نہ تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بغیر مسافر 46 پروازیں آپریٹ کرنے سے قومی ایئرلائین پی ائی اے کو 18کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، ان پروازوں کے علاوہ 36حج اور عمرہ کی پروازیں بھی بغیر کسی مسافر کے روانہ ہوئیں۔