پی سی بی کی ریجنل گراؤنڈزمین اور کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش

270

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 ریجنل گراؤنڈز مین اور کیوریٹرز کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی سی بی گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کیلئےکنٹریکٹ دینے کی پیشکش کررہا ہے، کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا۔

پی سی بی  کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گا۔

کرکٹ بورڈ  حکام گراؤنڈ اسٹاف کے تمام بقایاجات ادا کرنے کیلئےبھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں، پی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کو کی گئی ہیں ۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں۔