سندھ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

735

صوبہ سندھ کے قدیم شہر بدین کے علاقے کھورواہ کے قریب خام تیل اور گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

نجی کمپنی  یونائیڈ انرجی آف پاکستان کے حکام کے مطابق کمپنی کافی عرصے سے اس علاقے میں ذخائز کی تلاش کر رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ خام تیل اور گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد ذخائر کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔