سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے

441

کراچی: سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز تیزی سے ریکارڈ ہونے لگا۔

ڈینگی پرووینشن اینڈ کنٹرول پروگرام نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2232 ہوگئی ہے جبکہ صرف کراچی میں 2138 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں ڈینگی کے کیسز 730 رکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوچکی ہے۔