عمران خان کے کشمیر جہاد کے خواہشمندوں کو دشمن قرار دینے کے بیان پر امریکا خوش

425

کشمیر میں جہاد کرنے کے پاکستانی خواہشمندوں کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سےملک دشمن قرار دینے کے بیان پر امریکا نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیور ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کیلیے اہم ہے اور یہ خطے میں پائیدار امن کا ضامن بھی ہوگا

اپنے ٹوئٹر بیان میں ایس ویلز نے کہا کہ کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا واضح اور اہم بیان قابل تعریف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے عسکریت پسند کشمیر میں جاکر انتشار کا باعث بن سکتے ہیں جس کا سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو ہوگا اور یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ مظفر آباد جلسے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ایل او سی کراس کرنے والے میری کال کا انتظار کریں  تاہم گزشتہ روز  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مقبوضہ کشمیر کوئی لڑنے گیا تو یہ کشمیریوں سے دشمنی ہوگی ۔

پاکستان سے کوئی مقبوضہ وادی لڑنے گیا تو یہ کشمیریوں سے دشمنی ہوگی،وزیراعظم