ملزمان لاش سمیت سرکاری ایمبولینس لے کرفرار

605

سکھر میں ملزمان لاش سمیت سرکاری ایمبولینس لے کرفرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں پیش آیا، خاتون کو کاری قراردے کرقتل کیا گیا تھا۔

مقتولہ کو شوہر نے قتل کیا تھا،لاش مردہ خانے منتقل کی جارہی تھی کہ  ملزمان نے راستے میں‌ حملہ کر دیا اور ایمبولینس چھین کرفرارہوگئے۔

ڈرائیور نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ایمبولینس چھیننے والا مقتولہ کا بھائی اورشوہر تھا، جنھوں نے اسلحے کے زور پر یہ واردات کی۔

ایس ایچ اوپنوعاقل کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کیس خراب کرنے کیلئے ایسی واردات کی، شک ہے کہ ملزمان نے لاش کو غائب کرنے کیلئے چھینا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر  ناکا بندی کردی ہے  جبکہ ایمبولینس کی تلاش کام بھی شروع کیا جاچکا ہے جس میں تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔