کشمیریوں کا ساتھ دینے والوں کو ظالم کہنا بڑا ظلم ہے، حافظ حسین احمد

126

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینے والوں کوعمران نیازی کا ظالم کہنا بہت بڑا ظلم ہے،کشمیریوں کی حمایت میں آواز اٹھانے اور دفاع کرنے والے پاکستانیوں کو ظالم کہنا دفاعی اداروں کو براراست نشانہ بنانا ہے، آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت این آر او مانگ رہی ہے ہم حکومت کو قطعااین آر او نہیں دیں گے، خورشید شاہ کی گرفتاری سابقہ گرفتاریوں کا تسلسل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد
نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دینے والوں کوعمران نیازی کی جانب سے ظالم کہنا بہت بڑا ظلم ہے اور ان کے اس بیان سے کشمیر کے حوالے سے جو بلی ہے وہ تھیلے سے باہر آگئی ہے، مظلوم کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھانے اور دفاع کرنے کے والے پاکستانیوں کو ظالم کہنا پاکستان کے دفاعی اداروں کو براراست نشانہ بنانا ہے، اگر بھارت آزاد کشمیر پرخدانہ خواستہ حملہ کردے تو شہہ رگ کے دفاع کے لیے سینہ سپر ہونے والے ہمارے فوجی جوانوں کو عمران خان نے ظالم کا تمغہ دیکر ظلم کیا ہے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مسلم لیگ(ن)سمیت دیگر تمام اپوزیشن کی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے عاملہ نے اکتوبر کے پہلے پندھر واڑے کے بجائے 16سے 31 اکتوبر تک کی تاریخ رکھ دی ہے تاکہ مسلم لیگ ن بھی بھرپور انداز میں آزادی مارچ میں شرکت کرسکے اور تاریخ کا تعین بھی ہم سب ملکر کریں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بھی اے پی سی کے فیصلوں کے حوالے سے ساتھ دینے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا یہ کہنا کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں۔
حافظ حسین احمد