نوازشریف سے ڈیل نہیں ہورہی،فضل الرحمن گرفتار ہوسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ

110

کوئٹہ(خبر ایجنسیاں)نواز شریف سے ڈیل نہیں ہورہی۔فضل الرحمان گرفتار ہوسکتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےلانگ مارچ اور دھرنے کے دوران گرفتاری والا کام کیا تو انہیں گرفتار کریں گے۔کوئٹہ میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد لانگ مارچ نہیں کرینگے، اگر وہ احتجاج کرنے آرہے ہیں تو احتجاج کریں کوئی انہیں گرفتار نہیں کریگا لیکن اگر انہوں نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے، تاہم مجھے پورایقین ہے کہ مولانادھرنانہیں دیں گے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کرنے کے تمام راستے اپنا لیے مگر کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ بلوچستان میں ناراضگی کی کوئی بات نہیں۔ بھارت یہاں دہشتگردی کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ کسی دشمن ملک میں دہشتگردی کرنے کیلیے دشمن ملک لازمی نہیں اپنے بندے بھیجے۔اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی تو ہے اس میں کوئی شک نہیں، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عوام کیلیے کام کیا جائے۔ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ڈیل کی افواہیں غلط ہیں کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے نہ حکومت کو پتا ہے۔ نواز شریف کا کیس قومی احتساب بیورو (نیب) میں ہے اس بارے میں نیب کوپتا ہے کہ کیا کرنا ہے حکومت کا اس سلسلے میں کوئی کام نہیں۔گرفتاریوں پر اپوزیشن کی طرف سے ٹف ٹائم دینا کوئی معنی نہیں رکھتا، جنہوں نے گاجریں کھائی ہیں انہی کے پیٹ میں درد اٹھتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیب اپنا کام آزادانہ کررہا ہے جس کسی نے بھی ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اسے حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوگا جو غلط کام کرتا ہے وہ قانون کو جواب دہ ہے۔اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ملکی حالات کو مدنظر رکھ کر احتجاج کا فیصلہ واپس لیں، اس وقت کشمیری عوام پر بہت ظلم و ستم ہورہا ہے مولانا فضل الرحمان اگراحتجاج کرنا چاہیں تو آئین و قانون کے مطابق کریں۔ احتجاجی دھرنا ہر شہری کا حق لیکن قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔
وفاقی وزیر داخلہ