مستقبل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زرمبادلہ حاصل ہوگا،صدر مملکت

133

کراچی (نمائندہ جسارت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آنے والا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے، معیشت بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ترقی کرے گی،مستقبل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زرمبادلہ حاصل ہوگا، اس شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ہم سالانہ 26 ہزار آئی ٹی ماہرین مارکیٹ میں لاتے ہیں جن میں سے صرف 6 ہزار کو ملازمت مل پاتی ہے، ایک جرمن کمپنی نے ایک لاکھ آئی ٹی ماہر مانگے ہیں۔ تاہم ہم ان کے معیار تک نہیں پہنچ پائے ۔ جمعرات کو 19ویں آئی ٹی سی این کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں تحقیق و تجربات سے ہی علم کے میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہے، نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا، حکومت معاشی استحکام کے لیے سرمایہ کار دوست پالیسی کو فروغ اورکاروباری مواقع میں آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری مواقع کی آسانی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
صدر مملکت