سابق ڈی جی پارکس کراچی کے گھر پر چھاپہ لگژری گاڑیاں ،ہیرے جواہرات برآمد

274

کراچی(نمائندہ جسارت)جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،نیب نے سابق ڈی جی پارکس کراچی کے گھر پر چھاپا مار کر مبینہ غیر قانونی اثاثے اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں مقیم کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ساز وسامان کی دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپا مار کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں،بانڈز،جائدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں،چھاپے کے دوران 8 لگژری گاڑیاں اور جدید اسلحے کی بڑی تعداد بھی برآمد کی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سونا ،قیمتی زیورات اور ان کے علاوہ کراچی اورلاہورکے بنگلوزکی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں، گھر سے4بائی 6 فٹ کے2لاکر ز بھی پکڑے گئے ہیں جنہیں ابھی تک کھولا نہیں جاسکا ۔سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ گھرسے کے ایم سی کی فائلزبھی برآمد ہوئی ہیں۔لیاقت قائم خانی کو گزشتہ روز باغ ابن قاسم کیسمیں گرفتار کیا گیا تھا ، ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا اسلام آباد کا گھر انتہائی پر تعیش ہے اور ان کی آمدن سے مسابقت نہیں رکھتا،اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2مرلے پرمحیط ہے۔
سابق ڈی جی پارک