جعلی حکومت کشمیر فروخت کرچکی یہ فلسطین کا بھی سودا کرلیں گے،فضل الرحمٰن

428
مظفرآباد: جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
مظفرآباد: جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

مظفرآباد(صباح نیوز)جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ جعلی حکومت کشمیرفروخت کر چکی، یہ فلسطین کابھی سوداکرلیں گے۔جمعرات کو یونیورسٹی گرائونڈمیں آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہا کہ جعلی حکومتیں کبھی بھی قوم کی نمائندگی نہیں کرسکتیں،جوکچھ انہوں نے کرناتھا و ہ کرچکے،کشمیرکوبیچ چکے،پاکستان کاحکمران کشمیرفروش حکمران ہے،ایسے حکمرانوں کوکشمیریوں کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوکچھ موجودہ حکمرانوں نے فاٹاکے عوام کے ساتھ کیا وہی مودی نے کشمیریوں کے ساتھ کیا،یہ فلسطین کابھی سوداکرلیں گے،ہم فلسطین پرجس طرح اسرائیل کے تسلط کوتسلیم نہیں کرتے اسی طرح کشمیرپربھارت کے تسلط کوتسلیم نہیں کرتے،کشمیریوں کوحق دیں کہ اپنے مستقبل کافیصلہ کریں ،جس نے کشمیریوں کاسوداکیاہے وہ ہمیں قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ(ن)لیگ کے ساتھ بیٹھ کر اسلام آباد مارچ کی تاریخ کاتعین کریں گے اور ناجائزحکومت سے مشترکہ طورپرآزادی کی جنگ لڑیں گے اورحاصل کریں گے۔