جرمنی میں ائر بس کے ملازمین پر جاسوسی کا شبہہ

148

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن شہر میونخ کے دفتر استغاثہ نے طیارہ ساز کمپنی ائر بس کی جانب سے صارفین کے دستاویزات کے غلط استعمال کی تفتیش شروع کردی۔ ترجمان کے مطابق ادارے کے کئی ملازمین پر جاسوسی کا شبہہ ہے۔ اخبار بلڈ کے مطابق ملازمین نے جرمن فوج کی خفیہ فائلوں تک رسائی حاصل کی، جن میں مواصلاتی نظام کی تیاری کی تفصیلات درج تھیں۔