جسٹس قاضی فائز کی درخواست پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل

66

چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی آئینی درخواست پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی آئینی درخواست پر سماعت کے لیے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ کے گیارہ ججز فل کورٹ کا حصہ ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبرز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار، جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ کا حصہ نہیں ہیں،فل کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسی کی آئینی درخواست کی سماعت 24 ستمبر کو دن ایک بجے کرے گی۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل منیر اے ملک کی جانب سے لارجر بینچ پر اعتراض کے بعد 7 رکنی بینچ تحلیل کردیا گیا تھا اور بینچ کی ازسرنو تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا گیا تھا۔