ظالم سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی

1464

صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے جہانیاں میں ظلم کی ایک اور دستان سامنے آگیہ۔ سسرالیوں نے بہو کو گھریلو جھگڑے تشدد کے بعد آگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگانے سے خاتون کے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس چکا ہے جبکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو اس کے سسر اور دیور نے گھریلو جھگڑے پر پہلے تشدد کیا اور پھر آگ لگا دی جس سے میری بیٹی کی حالت خراب ہوگئی ہے۔

ایس پی خالد محمود کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آتا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔