پی آئی اے کا مزید شہروں سے براہ راست انٹرنیشنل فلائٹس شروع کرنے کا فیصلہ

281
فائل فوٹو

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مزید شہروں سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے 14 اکتوبر سے اسلام آباد سے کوالالمپور کے درمیان براہ راست پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پشاور سے مدینہ منورہ اور دمام کے لئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس حوالے سے پی آئی اے حکام نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور روٹس سمیت اسٹاف کی ڈیوٹی کا شیڈول بھی مرتب دے دیا گیا ہے اسی طرح 15 نومبر سے سیالکوٹ سے کویت کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو ہفتے میں 2 روز چلائی جایا کریں گی۔

ان پروازوں کے چلائے جانے کے حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ان سیکٹر پر خاطرخواہ ریونیو حاصل ہوگا اور بنائے جانے والے ان نئے سیکٹر پر سفر کرنے والے مسافروں کو بھی خاطر خواہ سہولتیں میسر ہوں گی۔