کراچی میں نیب کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کی اشیا برآمد

346

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مئیر کراچی کے ایڈوائزر کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی اشیا برآمد کرلیں۔

نیب نے وسیم اختر کے ایڈوائزر لیاقت علی کے گھر پر چھاپا مارتے ہوئے 8 گاڑیاں، اسلحہ، پراپرٹی فائلز اور جیولری سمیت دو لاکرز برآمد کر لیے۔ نیب ذرائع کے مطابق ایک لاکر میں سے قیمتی ہیرے برآمد ہوئے ہیں جبکہ دوسرے لاکر کو کھولے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی جعلی اکاؤنٹس کیس میں شہر کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کا 8 صفات پر مشتمل میمیو بھی تیار کرلیا گیا ہے۔