ملزم سے غیر انسانی سلوک پر اے ایس آئی معطل

83

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گڈاپ تھانے کا اہلکار وحشی درندہ بن گیا، گرفتار مبینہ ملزم کو الٹا لٹا کر ملزم کے اوپر پیر رکھ کر کھڑا ہوگیا واقعے کی فوٹیج تھانے میں موجود ایک شہری نے بنا ڈالی ۔فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعدآئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے گڈاپ تھانہ میں ملزم سے غیرانسانی سلوک اور مبینہ تشدد پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ اور تمام ترضروری محکمانہ امور پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی جبکہ ایس ایس پی ملیر نے اے ایس آئی رب نواز کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔