وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

333

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچےجہاں جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنر مکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کےہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری بھی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب سے ہی نیویارک روانہ ہوجائیں گے۔