مولانا کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول کریں گے

300

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے  کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے کر لے۔

 حکومت سب کو گرفتار کر کے اپنا شوق پورا کر لے، ہمیں پروڈکشن آرڈرز  اور ضمانت کی  بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ضمانت کا کوئی فائدہ نہیں، ہم سکون سے بیٹھے ہیں