واٹس ایپ میں اسٹیٹس مکمل بند کرنے کا نیا فیچر متعارف

194

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروا دیا جس سے آپ کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں جو اسکرول کرنے پراسٹیٹس کے سیکشن میں نظر نہیں آئے گا۔ جو پہلے اسٹیٹس سیکشن میں سب سے نیچے نظر آتا تھا۔

صارفین واٹس ایپ کے اس نئے فیچر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ’اے پی کے مرر‘ سے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ کریں گے اس فیچر کو واٹس ایپ میں فعال  کرتے ہی تمام بند کیے جانے والے اسٹیٹس، اسٹیٹس سیکشن سے مکمل طور پر خود بخود غائب ہو جائیں گے۔

مکمل طور پر بند کئے گئے اسٹیٹس کو دوبارہ دیکھنے کے لیئےصارف تین نقطے والے مینیو کے آپشن میں جا کر اس شخص کے اسٹیٹس کو بلاک کر سکتے ہیں جسے وہ دیکھنا نہیں چاہتے، وہیں اسکرین پر ایک ایرو ( تیر) موجود ہو گا جس کو دبانے کے بعد مکمل طور پر بند کیا جانے والا اسٹیٹس واپس نظر آ جائے گا۔  

x