افغان فوسز کا شہریوں پر ڈرون حملہ،30 افراد ہلاک،متعدد زخمی

131

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز نے ڈرون حملے میں اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا،حملے کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں امریکی فورسز کی مدد سے ڈرون حملہ کیا جس کی زد میں آکر 30 شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان فورسز دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانا چاہتی تھیں تاہم حملے کی زد میں فصلوں میں کام کرتے کسان آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 افغان وزارت دفاع نے ڈرون حملے کی تصدیق اور واقعے سے متعلق تفصیلات دینے سے انکار کر دیا جب کہ گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان حکومت معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ابھی 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں موجود امریکی فورسز نے کارروائی پر تاحال کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا ہے۔