طالبہ نمرتا کی موت کی وجہ سامنے آگئی

748

شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ماتحت بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں سال آخر کی طالبہ نمرتا امرتا مہر چندانی کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔

گزشتہ روز نمرتا کی لاش کالج ہاسٹل میں ان کے کمرے سے ملی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ طالبہ نے خودکشی کی ہے جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی ہے۔پولیس نے واقعے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نمرتا کی ساتھی طالبات اور دیگر افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

دوسری جانب طالبہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے بہن کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہن کو قتل کیا گیا، اسے کوئی مالی یا گھریلو پریشانی نہیں تھی۔

وزیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نمرتا کی موت میں وائس چانسلر ملوث پائی گئیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ادھر طالبہ کی موت پر سول سوسائٹی نے کراچی میں تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ  کیا ہے ،