“محمد وسیم سے کوئی نہ لڑے یہ بہت مارتا ہے”

331

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے مخصو ص انداز میں  کہا ہے کہ اصل ہیرومحمد وسیم کےساتھ ہوں،اس سےکوئی نہ لڑے یہ بہت مارتا ہے۔

پاکستانی باکسر محمد وسيم پروفيشنل فائٹ جيتنے کے بعد دنیا کے ٹاپ ٹین باکسرز میں شامل ہونے کا اعزاز لیے وطن واپس لوٹے مگر کامیابی کے باجود آفیشلزمیں سے کوئی استقبال تک نہ کرنے پہنچا۔

پزیرائی نہ ملنے سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں پر باکسر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ردعمل کا اظہارکیا۔اپنی ٹویٹ میں محمد وسیم نے لکھا کہ ” میں ائرپورٹ پراستقبال کے لیے لڑ نہیں رہا ہوں بلکہ اس لیے لڑ رہا ہوں کہ پاکستان کو دنیا میں ہر جگہ اچھا استقبال ملے۔ ہر فائٹ ، ہرکیمپ ، ہر ٹریننگ اور ہرٹور میرے لئے باکسنگ کی دنیا کو پاکستان میں عالمی سطح کا  ٹیلنٹ دکھانے کیلئے ایک اور موقع ہے۔

محمد وسیم کے شکوے پر لیجنڈ وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ان سے معذرت کی جس کے بعد سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں آگئے۔

راولپنڈی ایکسپریس نےویڈیو پیغام میں  اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ  اصل ہیرومحمد وسیم کےساتھ ہوں،اس سےکوئی نہ لڑے یہ بہت مارتا ہے، ابھی محمد وسیم تھکا نہیں ہے، ملک کےلیے بہت ٹائٹل لے گا۔

https://www.instagram.com/p/B2h2C_4nO2v/?utm_source=ig_web_copy_link