پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب

219

کراچی : بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئےجانےوالے وزیراعظم نریندر مودی کےطیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کرلی ہے۔

جنرل اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم مودی 21ستمبر کو نئی دہلی سے ائیر انڈیا کے ذریعے نیویارک روانہ ہوں گے جبکہ وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔

اس کے قبل جون میں پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان   نے اس سے قبل بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی حدود سے جانے کی اجازت نہیں دی تھی ۔