محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی پیشگوئی کردی

273

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندے ہفتے موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز گرمی شدت میں اضافے کا امکان ہے، کراچی کےساحل کےجنوب مشرق میں ہواکاکم دباؤبن رہاہے، 22 سے 24 ستمبر تک سمندری ہوائیں تھمی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں الصبح اور شام کے اوقات میں موسم جزوی ابرآلود رہنےکاامکان ہے ،آج درجہ حرارت 35سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقے خشک اور گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں، پنجاب ،سندھ، بلوچستان اورخیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں گرمی کا راج ہے، ڈی آئی خان، سکھر، تربت، میں درجہ حرارت چالیس سے اوپر رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور،فیصل آباد سرگودھا میں اڑتیس ملتان میں 39 سینٹی گریڈ تک پارہ چڑھا رہے گا۔

گزشتہ روزسب سےزیادہ درجہ حرارت سبی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔