فواد چوہدری کے ڈپٹی وزیراعظم بننے کیلیے عمران خان کے سامنے بہانے

553

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  بھرے مجمع  میں ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

کراچی کے مقا می ہوٹل میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا چین، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، کوریا اور پاکستان میں فرق صرف سائنس و ٹیکنالوجی کا ہے، ان ممالک میں سائنس وٹیکنالوجی کا وزیر تقریباً ڈپٹی پرائم منسٹرہے، میں بہانے بہانے سے وزیراعظم کو یہ بات بتاتا ہوں ، اللہ کرے وزیراعظم کا دھیان آجائے، ابھی تک تو نہیں آیا۔

فواد چوہدری کی اس بات پر ہال قہقوں سے گونج اٹھا اور وزیر ٹیکنالوجی سمیت شرکاء زور زور سے ہسنتے رہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان 2022 میں پہلا خلائی مشن بھیجے گا، پاکستان میں ماضی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، لیکن مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔