پاک سری لنکا سریز: ارجنا رانا ٹنگا میدان میں آگئے

358

کولمبو: سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کیلئےآتے رہے۔

سابق لنکن کپتان کا کہناتھا کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کے لیے آتے رہے، اب ہمیں چاہیے کہ پاکستان کی مدد کریں، یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ہمت رکھنے والا کرکٹ بورڈ نہیں۔

یاد رہے کہ سابق کپتان اور وزیر ارجنا رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے اپنا پہلا اور آخری ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا تھا، وہ ماضی میں بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ معاملات میں تعاون کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ کے امور عبوری طور پر چلائے جارہے ہیں، آئی لینڈرز کو 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 25 ستمبر کو پاکستان آنا ہے، سیکورٹی انتظامات کا اثر نو جائزے کا بیان جاری کیے جانے کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، ابھی تک سری لنکن بورڈ کی طرف سے با ضابطہ طور پر کوئی مثبت یا منفی جواب موصول نہیں ہوا، پی سی بی سیریز کے انعقاد کیلئے  تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم  پر حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے جس پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔