27لاکھ روپے کا بوگس چیک کا ملزم باعزت بری

135

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سول جج وجوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر ون شاہ نواز کی عدالت نے 27لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کے مقدمے میں ملزم ضیا الرحمان پٹھان کو اس کے وکیل عبدالحق قریشی ایڈوکیٹ کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم سنایا ۔ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن پر2018ء میں فریادی عبدالصمد قریشی نے مقدمہ درج کرایا تھا۔دریں اثناء تھرڈ ایڈیشنل
سیشن جج حیدرآباد نیاز حسین سومرو کی عدالت نے کوہسار میں واقع نجی اسکول میں طالب علم حیدر علی کی جانب سے اپنے ہم جماعت پر جھگڑے کے دوران فا ئرنگ کرنے والے واقعے کو چھپانے کے الزام میں ملوث اسکول پرنسپل عالیہ خالد کی اس کے وکیل نثار احمد درانی ایڈوکیٹ کے دلائل سننے کے بعد پچاس ہزار روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کرتے ہوئے اسی مقدمے میں جیل قید اسکول سیکورٹی انچارج عباس اور اسسٹنٹ ایڈمن مینجر عامر سہیل کی نثار درانی ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد پچاس پچاس ہزار وپے ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا ۔ملزمان پر پولیس پوسٹ ایئر پورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بوگس چیک