خیبرپختونخوا میں  پولیو کے 2نئے  کیسز سامنے آگئے

106

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید 2 پولیو کے کیس رپورٹ ہو گئے ۔قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے بچوں کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ سے اڑھائی سالہ بچی کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جن میں پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ضلع تورغر کے علاقے جیدبا میں بھی پولیو نے 2 سالہ بچے کونشانہ بنایا ہے، مذکورہ بچے کے نمونے میں بھی پولیو وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا