جعلی اکاؤنٹس کیس ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش نہیں ہوئے

152

کرچی(آن لائن)جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلبی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے
سلسلے میں منگل کو دن 11 بجے طلب کیا تھا۔ذرائع کاکہناہے کہ سید مراد علی شاہ نیب کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے وہ اس حوالے سے اپنا جواب پہلے ہی جمع کراچکے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس سے قبل بھی طلب کیے جانے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جے آئی ٹی میں نیب کے ریٹائرڈ افسر فاروق میمن کو بطور کنسلٹنٹ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں جو نیب کی حراست میں ہیں۔
نیب میںعدم پیشی