دورہ سعودی عرب کے بعد کشمیر پر اہم اقدامات اٹھائیں گے، شاہ محمود قریشی

112
لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل جماعتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل جماعتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

 

لاہور(نمائندہ جسارت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے بعد کشمیر پر اہم اقدامات اٹھائیں گے۔ لاہور میں تقریب کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ19ستمبر کو وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جارہا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نے نیا موڑ لیا ہے،مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹ چکی تھیجس سے بھارت کو بہت فائدہ ہوا تھاتاہم 54 سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزا تھا، بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی، روس اور فرانس لچک نہ دکھاتے تو یہ اجلاس ممکن نہیں تھا جب کہ چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی وکالت کی، سلامتی کونسل اجلاس کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، سلامتی کونسل اجلاس کے ساتھ او آئی سی کو متحرک کرنے کی بھی کوشش کی، او آئی سی اجلاس کرنا آسان نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطین کے مسئلے کے بعد بنی، او آئی سی میں فلسطین کے مسئلے پر بھی یکسوئی نہیں رہی، کامیاب
پالیسی کے تحت جنیوا میں 58 ممالک نے پاکستانی موقف کی توثیق کی، کامیاب پالیسی کے تحت او آئی سی نے کرفیو کی مخالفت کی، ہیومن رائٹس کونسل میں کشمیر میں بنیادی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا، دنیا نے بھارتی موقف کی تردید کی، مخالفت کے باوجود مسئلہ کشمیر یورپین یونین کی پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر ہے، یورپین یونین کی پارلیمنٹ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر پرآواز اٹھائی جارہی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیمیں، پاکستانی اور کشمیری برداری فعال ہیں جب کہ مودی سرکار کے اقدامات پر بھارت بھی تقسیم ہوچکا ہے۔
شاہ محمود قریشی