حیدرآباد، بجلی غائب کاروبار ٹھپ ، شہری مشتعل احتجاج

154

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ، شہری بلبلا اٹھے۔ حیسکوکے خلاف احتجاج ۔حیدرآباد میں گرمی کے ساتھ ہی حیسکو کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ح۔یسکو کی جانب سے کئی روز سے بجلی کی بند ش کے خلاف پکا قلعہ ہوم اسٹیڈ ہال کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے بتایا کہ حیسکو کی جانب سے معمولی خرابی پر ٹرانسفارمر اتار کر کئی کئی روز عوام کو شدید گرمی میں رکھ کر اذیت دینا معمول بن چکا ہے۔ حیسکو نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو سخت احتجاج کیاجائے گا ۔واضح رہے کہ حیسکو کی جانب سے کھوکھر محلہ ، گول بلڈنگ کے علاقے میں کئی روز سے بجلی کا تعطل چل رہا ہے۔ منگل کے روز صبح دس بجے سے علاقے کی لائٹ بند تھی جو کہ رات نو بجے بمشکل دو گھنٹے کے لیے بحال ہوئی۔ طویل لوڈ شیڈنگ سے مذکورہ علاقہ جہاں پرنٹنگ پریس اور اخبارات کے دفاتر ہیں، کام مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، کوئی پرسان حال نہیں ہے حیسکو حکام وجہ بتانے کی زحمت بھی نہیں کرتے فون بند کردیے جاتے ہیں۔ اسی طرح لطیف آباد کے مختلف یونٹوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے جبکہ ٹرانسفارمر کی خرابی کی صورت میں تین سے چار روز
تک بجلی غائب رہتی ہے۔ اس صورتحال میں شہر کے منتخب نمائندوں سمیت ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حیسکو افسران ادارے کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی، چیئرمین واپڈا، حیسکو چیف سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ حیسکو کا قبلہ درست کیاجائے ۔
لوڈشیڈنگ