تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا،ایک شخص ہلاک ،ایک زخمی

168

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا ۔ہٹڑی تھانے کے قریب قومی شاہراہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جارہے تھے کہ ٹرالر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا ہے تاہم
دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لطیف آباد میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ علاقے میں خوف وہراس لطیف آبا د یونٹ نمبر10کمپری ہینسیوں اسکول کے قریب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقع گرین بلیٹ میں قائم ورکشاپ میں ویلڈنگ کے دوران پیش آیا۔قاسم آباد میں ڈکیتی کی وار دات دو مسلح موٹر سائیکل سوار منرل واٹر کمپنی کے سیلز مین اور لوڈر سے اسلحے کے زور پر ساٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کی رپوررٹ درج کرلی گئی ہے ۔
حیدرآباد کرائم