جعلی اکائونٹس کیس:2ملزمان کا13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

125

اسلام آباد(آن لائن )احتساب عدالت جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی دو گرفتار ملزمان عبدالستار قریشی اور عبدالشکور مہر کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔نیب نے دونوں ملزمان کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا نیب نے عدالت کو بتایا کہ عبدالستار قریشی ڈی جی رولر ڈویلپمنٹ سندھ عبدالشکور ایکسئن تھے ملزمان نے روشن سندھ پروگرام میں کرپشن کی ملزمان نے ودود انجینئرنگ کے ساتھ ملکر خزانے کو 4 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ملزمان سے تفتیش کرنی ہے ، 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا
جائیعدالت نے ملزمان کو 30 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،یاد رہے کہ ملزمان کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
جعلی اکائونٹس کیس