جنید نقی کو شجر کاری کمیٹی کا کنوینر مقرر ہونے پر مبارکباد

201

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر دانش خان، سینئر نائب صدر فراز الرحمن اور نائب صدر ماہین سلمان نے کاٹی کے سابق نائب صدر اور مجلس عاملہ کے رکن جنید نقی کو ایف پی سی سی آئی مرکزی کمیٹی برائے شجر کاری کا کنوینئر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ دانش خان کا کہنا تھا کہ جنید نقی کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے شجر کاری کے سربراہ ہیں اور انتہائی خوش اسلوبی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے جنید نقی کو دی گئی ذمہ داری خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کا تحفظ قومی مستقبل کا سوال ہے اور روشن مستقبل کے لیے شجرکاری قومی فریضے کا درجہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنید نقی نے کورنگی صنعتی علاقے میں شجر کاری کے لیے بڑے پیمانے پر مہم کا اہتمام کیا اور امید ہے اسی طرح ملک گیر سطح پر اس اہم قومی فریضے کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔