جماعت اسلامی لودھراں ،22 ستمبر کو کشمیر یکجہتی ریلی نکالے گی

115

لودھراں(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی لودہراں شہر کا اجلاس گزشتہ روزڈاکٹر طاہر احمد چودھری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر احمد چودھری نے کہا کہ بھارت جس طرح سے کشمیر میں ظلم کر رہا ہے۔ایسا تاریخ میں کہی نہیں ملتا۔ان شاء اللہ کشمیری اور پاکستانی قوم بھارت کے ظلم کے خلاف یک جان ہو کر نئی تاریخ رقم کریں گے۔جس سے کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی ثابت ہوگی۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 22ستمبر صبح 9بجے پریس کلب تا کشمیر چوک تک مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان، تاجران ،سول سوسائٹی ،سیاسی و سماجی رہنما بھر پور شریک ہوں گے۔اہلیان لودہراں ریلی میں شریک ہو کر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اثبوت دیں۔اجلاس میں رانا ظہور احمد ،طارق فاروق،مولانا اعجاز اعوان،ڈاکٹر غلام نازک آرائیں،مولانا اکمل حکیمی ،رائو ابرار ،رانا محمد طفیل ،محمد شاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔