نوابشاہ ،40 سالہ شخص کی خودکشی

126

نواب شاہ(سٹی رپورٹر) نواب شاہ کے علاقے غریب آباد کا رہائشی 40سالہ آصف علی بھٹی نے اپنے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص آصف علی بھٹی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ مختلف امراض میں مبتلا تھا جس سے تنگ آکر انہوں نے خودکشی کرلی، جبکہ پولیس کی جانب سے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے پی ایم یو اسپتال نوا ب شاہ لایا گیا جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔