بدین، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پرنندو کے پٹواری کو ہتھکڑیاں لگادی گئیں

123

بدین (نمائندہ جسارت) مقامی عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر نندو کے پٹواری کو ہتھکڑیاں لگادی گئیں۔ عدالت کے حکم اور ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے پر سول جج ٹو بدین نے پٹواری اسماعیل میمن کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں بٹھانے کے حکم پر پولیس نے عمل درآمد کرتے ہوئے پٹواری کو ہتھکڑیاں لگا دیں۔ واضح رہے کہ مقامی عدالت نے زیر سماعت کیس میں زمین کی پیمائش نہ کرنے پر پٹواری اسماعیل میمن کو تنبیہ کرتے ہوئے ہتھکڑیاں پہنانے کا حکم دیا۔ پٹواری کی جانب سے معافی اور حکم پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم۔