نوابشاہ ،میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ کیخلاف طلبہ کے والدین کا احتجاج

135

نوابشاہ (سٹی رپورٹر ) گزشتہ روز میڈیکل کالجز کیلیے جانے والے داخلہ ٹیسٹ کے بعد ہزاروں والدین میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی کے خلاف پھٹ پڑے، سندھ کے ہزاروں میڈیکل کالجز کے طلبہ کے والدین نے داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔صوبائی ایکشن کمیٹی میڈیکل کالجز کے پی کے طرز پر اپنی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے ازسر نو پالیسی تشکیل دے ۔ سندھ کے طلبہ کے ساتھ تعلیم دشمنی ختم کی جائے۔ داخلہ ٹیسٹ اور انٹری ٹیسٹ کے نمبر کو ایگریگٹ کیا جائے نہ کہ جو بچے 120 سے کم نمبر لیں انہیں فارم جمع کروانے کی اجازت ہی نہ دی جائے۔ داخلہ ٹیسٹ اور انٹری ٹیسٹ کے نمبر کو ایگریگٹ کیا جائے نہ کہ جو بچے 120 سے کم نمبر لیں انہیں فارم جمع کروانے کی اجازت ہی نہ دی جائے۔ اوورسیز میڈیکل نشتوں پر سندھ کے ڈومیسائل کو فوقیت دی جائے سندھ حکومت داخلہ میڈیکل کالجز میں اپنی پالیسی کا از سر نو جائزہ لے کر والدین کی پریشانی ختم اور طلبہ کا مستقبل محفوظ بنائے ایک ہی ملک میں داخلہ میڈیکل کالجز کا دہرہ نظام سندھ کے ہزاروں طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا والدین شدید پریشان ہزاروں والدین کا میڈیکل داخلہ پالیسی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان۔