جنوبی کوریائی اپوزیشن لیڈر نے احتجاجاً سرمنڈوا لیا

128

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے اپوزیشن رہنما نے حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران سر منڈ والیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں نو منتخب وزیر انصاف کے اہل خانہ پر بدعنوانی کے الزامات عائدہیں، جس پر اپوزیشن لیڈرہوانگ کیو آ نے صدارتی محل کے باہراحتجاج کرتے ہوئے اپنا سر منڈوالیا۔ قانون کے سابق پروفیسر چو کک نے گزشتہ ہفتے ہی وزیر انصاف کا عہدہ سنبھالا تھا، لیکن جنوبی کوریائی عوام فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ عوامی و سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر انصاف کے اہل خانہ پر جرائم اور تعلیم میں دھوکا دہی کے الزامات عائد ہونے کے باوجود صدر نے انہیں عہدہ کیوں دیا۔