روس نے ماہی گیری کے شمالی کوریائی جہاز تحویل میں لے لیے

139

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والے شمالی کوریا کے جہاز تحویل میں لے لیے۔ روسی ادارے کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کوسٹ گارڈز نے بحیرہ جاپان میں روسی سمندر سے شمالی کوریا کے 2 ماہی گیر جہازوں اور 11 موٹر بوٹس کو غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے تحویل میں لیا۔ بیان کے مطابق جہازوں کی تلاشی کی کارروائی کے دوران عملے نے کوسٹ گارڈ ز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 اہل کار زخمی ہوگئے۔ جہازوں اور ان کے عملے کو تحویل میں لے کر روس کی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔