بھینس کالونی میںجوئے کااڈاسیل،پولیس کارروائیوںمیں35گرفتار

162

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور ڈاکوئوں سمیت 35ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوئے کا بڑا اڈا سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ تھانہ سکھن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جوئے کا بڑا اڈا سیل کر دیا ہے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھینس کالونی میں ایک دوکان پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے جوئے کا اڈا سیل کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاٹری کے سینکڑوں اسکریچ کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ سکھن میںایک اورکارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ لیاقت آباد پولیس نے منشیات فروش عابد بندھانی کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس برآمد کرلی ،مبینہ ٹائون پولیس نے 2اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ وموٹر سائیکل برآمد کرلی ،سکھن پولیس نے 2مفرور ملزمان اور 2جواریوں کو گرفتار کرلیا ،گلبرگ پولیس نے 6جواریوں کو گرفتار کرلیا ،گڈاپ سٹی پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 3کلو چرس برآمد کرلی ،میمن گوٹھ پولیس نے ریتی بجری کی چوری میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر کے ڈمپر اور مشینری برآمد کرلی ،اورنگی ٹائون پولیس نے اسٹریٹ کرمنل وحید اور گٹکا فروش عمران کو گرفتار کر کے اسلحہ اورگٹکا برآمد کرلیا ،ملیر ضلع پولیس نے مختلف کارروائی میں 3گٹکا فروشوں کو گرفتار کرلیا ،ابراہیم حیدر ی پولیس نے 2گٹکا فروشوںکو گرفتار کرلیا۔۔شرافی گوٹھ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔د وسری جانب گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے سپلائر گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب ملزمان کیخلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا ہے۔