مہنگائی کا عندیہ دینے والے بتائیں معاشی صورتحال بہتر کب ہوئی ؟ثروت اعجاز

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں مزید مہنگائی کا عندیہ دینے والے بتائیں معاشی صورتحال بہتر کب ہوئی ہے ،ٹیکسوں پر ٹیکس لگا کر غریبوں کا استحصال کیا جارہا ہے ،ملک کی معیشت کا پہیہ عدم استحکام کا شکار ہے غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ لادا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر عمائدین شہر سے ملاقات میں کیا۔انہوںنے کہاکہموجودہ حکومت غریبوں کے مسائل حل اور وسائل کی راہ ہموار کرنے میں بے بس ہے ،مہنگائی وبے روزگاری سے مجبور خودکشی کررہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک مہنگائی کا عندیہ دے رہا ہے ،غریبوں سے روٹی چھننے کے بجائے روٹی دینے کیلیے کام کیا جائے ،سستائی کو یقینی بناناکر غریبوں کو جینے کا حق دیا جائے ،کشمیر یوں پر مظالم پر آواز نہ اٹھانے والے ممالک خودمظلومیت کا رونا رورہے ہیں۔