اکتوبرمیںریجکٹیڈ حکومت کاخاتمہ ہوجائے گا‘قاری عثمان

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام کے رہنماء قاری محمدعثمان نے کہاکہ انصاف کے نام پر بننے والی جعلی حکومت کا سورج بہت جلد غروب ہونیوالاہے۔ اکتوبریہودی نواز حکومت کے لیے سمندر ثابت ہوگا جس میں ریجکٹیڈ حکومت غرق ہوجائیگی۔ نااہل حکومت کشمیر کاسودا کرنے کے بعد کراچی کو عالمی سازش کے تحت بیچنے پرتلی ہوئی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مدرسہ تعلیم القرآن بلدیہ ٹاؤن میں طلبا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قاری محمد عثمان نے کہاکہ نااہل اورریجیکٹڈ حکومت کشمیر کاسودا کرنے کے بعد قائد کے شہر کراچی کو عالمی سازش کے تحت بیچنے پرتلی ہوئی ہے، جس کے لیے مختلف حربے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام ملک کے اسلامی تشخص،سلامتی اوربقا کے لیے میدان عمل میں اترچکی ہے، اب دنیاکی کوئی طاقت پاکستان اور اسلام کے خلاف کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کے کنوینر اورجمعیت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کسی بھی وقت اس ناکام اورنااہل ترین یہودی نواز حکومت کے خلاف اسلام آباد آزادی مارچ کی تاریخ کااعلان کرینگے جس کے لیے پوری قوم شدت سے منتظرہے۔